وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واپڈا ٹاؤن میں 5ویں ماڈل پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا اور مختلف کاؤنٹرز کامعائنہ کیا۔ محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز سے اپنا پاکستانی اور انٹرنیشنل لائسنس بنوایا۔ وزیر اعلی نے دونوں لائسنس کی فیس ادا کی ،فنگر پرنٹس لگائے اور تصویر بنوائی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واپڈا ٹاؤن کے خدمت مرکز کو 24 گھنٹے اوپن رکھنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز میں درخواست گزارو ں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کاؤنٹرز پر موجود عملے سے گفتگو کی او رانہیں شہریوں کی درخواستیں فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی۔ 
 وزیر اعلی محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز کے عملے کی یونیفارم کی تعریف کی۔ 

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت مرکز پر کرایہ دار رجسٹریشن،کرائم رپورٹ اور ایف آئی آر کی کاپی 24گھنٹے میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔کریکٹر سر  ٹیفکیٹ اور ملازمین کی ویریفکیشن پولیس مرکز سے 5دن میں مہیا کر دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز،سی ٹی اواور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔