باجوڑ میں دھماکہ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما جاں بحق، تین افراد زخمی 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: باجوڑ میں دھماکے کی زد میں آکر جمعیت علماء اسلام کے رہنما جاں بحق ہوگئے، تین افراد زخمی ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام فاٹا کے امیر سابق ایم این اے مولانا جمال الدین نے باجوڑ میں دھماکے کی شدید مذمت کی۔  مولانا جمال الدین نے کہا کہ سابقہ سالار مولانا عبدالسلام شہید کے والد صاحب پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قبائل اور جمعیت علماء کے دشمن عناصر کے ایسے ناپاک عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔  قبائلی اضلاع میں کوئی حکومت اور کوئی انتظامیہ نہیں ہے۔ سب کچھ اداروں کے ناک کے نیچے ہورہا ہے۔ سیکورٹی ادارے عوام کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کے زمہ دار ہیں، ہمارے کارکنان شہید ہورہے ہیں، ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں اور سیکورٹی کے زمہ دار ٹھس سے مس نہیں ہورہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست ہے کہ سیکورٹی فورسز اپنی زمہ داریاں پوری کرکے عوام کو تحفظ دیں۔ باجوڑ  انتظامیہ سے درخواست ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کریں۔ ایسے ناپاک سازشوں سے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان پیچھے نہیں ہٹنے والے۔