نواز شریف کی مری کے پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ، ویڈیو منظر عام پرآگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد :  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی مری کے پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابقپ ارٹی کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی 2 منٹ 12 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی۔ ڈرائیونگ کرتے ہوئے نواز شریف نے کریم کلر کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی اور چہرے پر ماسک بھی لگایا ہوا تھا۔ نواز شریف اور مریم نواز راستے میں کھڑے لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلاتے رہے۔ نواز شریف نے مریم نواز کے ساتھ سفر کے دوران اپنی اہلیہ کی یادوں کو تازہ کیا ۔ نواز شریف نے مریم نواز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ میں اور کلثوم نواز اس راستے پر پیدل چلا کرتے تھے، ہم مری میں اپنے گھر سے چھانگلہ گلی تک پیدل آیا کرتے تھے، ہم راستے میں آنے والی چڑھائیاں بہت تیزی سے چڑھا کرتے تھے، 

راستے میں ایک جگہ آتی تھی جس کا نام ""کالی مٹی"" تھا،  ""کالی مٹی"" کے مقام پر کلثوم نواز کی خالہ آتی ہوتی تھیں۔ جس پر مریم نواز نے کہا کہ جی بالکل، ہم ان کے گھر جایا کرتے تھے۔ 

 نواز شریف نے کہا کہ ہم اس مقام پر پہلی بار 1994 میں آئے تھے، ہمیں یہ جگہ بہت زیادہ اچھی لگی تھی۔ نواز شریف نے مری کے راستوں پر سفر کے دوران شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں بہت اچھی جگہ عطا کی۔ 

واضح رہے کہ مریم نواز نے وہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بھی شیئر کی۔