در نایاب: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں جاری 3ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیولری انڈر پاس ، والٹن روڈ، اے ڈی اے نالے کی ری ماڈلنگ و اپ گریڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پرا جیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے والٹن روڈ پر سیوریج کے پانی کی نکاسی پر اطمینان کااظہار کیا، دورے کے دوران انہوں نے پورے والٹن روڈ کا معائنہ کیا۔ ویزراعلیٰ نے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو جتنا جلدی ہوسکے ،مکمل کیا جائے۔
محسن نقوی نے دورے کے دوران دکانیں بند کرانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو فی الفور دکانیں کھولنے کا حکم دیدیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ہی فوری طور پر دکانیں کھولی گئیں۔ اس کے علاوہ محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ساتھ ہی انڈر پاس کی چھت پر کنکریٹ اور اطراف کی سڑکوں پر اسفالٹ کے کام کا بھی معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے اسفالٹ کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور کام کی رفتارتیز کرنے اور 4 روز میں مکمل کرنے کے حوالے سے کنٹریکٹر کو ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بھی دورہ کیا، انہوں نے منصوبے کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹرپوائنٹ گلبرگ سے والٹن تک سڑک کے اسفالٹ کو دسمبر کے پہلے عشرے میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی قائد پراجیکٹ کو دسمبر کے آخر تک ہر صورت مکمل کیاجائے۔
محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ کو ملانے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب ریاض حسین نے پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ ،والٹن روڈ، اے ڈی اے نالے کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر پوائنٹ کو والٹن روڈ سے منسلک کرنے سے فاصلہ تین منٹ میں طے ہو گا، والٹن فلائی اوور کی پائلز کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، کمشنر لاہور ڈویژن وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، سی بی ڈی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
محسن نقوی نے لاہو رمیں جاری 3ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن و ری ماڈلنگ میگا پراجیکٹ ہے۔
والٹن روڈ پر 6مقامات پر کام شروع کیا جارہاہے جس پر 9ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ چیل چوک پر فلائی اوور بھی بنایاجائے گاجس سے ٹریفک کی روانی میں مزید آسانی ہوگی۔ سنٹر پوائنٹ سے والٹن روڈ تک سڑک کے منصوبے کو 31دسمبر تک مکمل کرنے کی دیڈ لائن دی ہے۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے سے مین بلیوارڈ گلبرگ سے والٹن تک کا سفرصرف 3منٹ کا رہ جائے گا۔ کیولری انڈر پاس اگلے 4روز میں مکمل ہوجائے گا جبکہ گھوڑا چوک فلائی اوور 7دسمبر کو مکمل ہونے کی امید ہے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری اور بند روڈکنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹس پر دن رات کام جاری ہے اور جنوری کی ڈیڈ لائن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام ادارے اورپوری ٹیم ہر پراجیکٹ پر دن رات کام کررہی ہے۔ نیسپاک اور سی بی ڈی پراجیکٹس پر محنت کررہے ہیں۔ گوجرانوالہ ایکسپریس وے جنوری میں مکمل ہوجائے گا۔ گوجرانوالہ یونیورسٹی کاکام شروع کردیا گیاہے۔ گوجرانوالہ چلڈرن ہسپتال 100بیڈ کی گنجائش سے شروع کردیا ہے جسے جنوری میں مزید 100بیڈز بڑھا کر 200بیڈز تک پہنچایاجائے گا۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال میں برن یونٹ جنوری میں مکمل ہوجائے گا۔ گوجرانوالہ میں سبزی منڈی،گوالا کالونی اور قبرستان کا مسئلہ حل کیا ہے۔ ڈی پی ایس گوجرانوالہ کا دورہ کیا جوکہ وہاں کا بہترین سکول ہے۔ ڈی پی ایس گوجرانوالہ میں 6ہزار طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں،مزید ایک ہزار بچوں کی تعلیم کے لئے سکول میں انتظامات کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کام ملزموں کو گرفتار کر کے چالان پیش کرناہے،فیصلہ عدالتوں نے کرناہے۔