ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : ایف آئی اے گوجرانوالا زون نے بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ایف آئی اے گوجرانوالا زون نے نارووال، درگاھ پور،گجرات  کے علاقوں میں 13 چھاپہ مار کاروائیاں کیں، چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں  بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 13 مقدمات درج کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ملزم ذیشان قمر، شہباز نذیر، محمد رکو، محمد رفیع اور محمد زبیر کو موقع پر ہی گرفتار  کر لیا گیا، ملزمان مین سپلائی لائن سے براہ راست کنڈا ڈال کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے اور کمرشل کنکشن کے لیے گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے بھی بجلی چوری کر رہے تھے، مذکورہ بے ضابطگیوں سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا۔ 

گیپکو حکام نے کنکشن کو منقطع کر کے پی وی سی کیبل اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں ۔ گیپکو ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔