پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا
کیپشن: Imran Khan statement
سورس: youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا، کہا کہ اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں،مفرور باہر سے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، اس ملک کے22 کروڑ عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا۔ہمارامطالبہ ہےکہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کااعلان کریں۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ آج کورکمیٹی کااجلا س ہوا،حکومت کی تبدیلی کے لئےامریکی سازش ہوئی،امریکا نےملک کےکرپٹ ترین لوگوں کو ساتھ ملایا، اس سازش کا علم گزشتہ جون سے ہی تھا، کوشش کرتے رہے کہ یہ سازش کامیاب نہ ہو، بدقسمتی سے ہم اس سازش کو نہیں روک سکے،7مارچ کو امریکی انڈرسیکریٹری نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی۔

ڈونلڈ لونے کہا اگر عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گےتوپاکستان کے لئےمسئلے ہوں گے، یہ سازش میرےخلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہوئی تھی،ہمارا جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد پر تھا،ملک آگے بڑھ رہا تھا،1960کی دہائی کےبعدپہلی بار ملک آگے بڑھ رہا تھا،ملک میں ریکارڈفصلیں ہوئیں، کسانوں کو پیسہ ملا، آئی ٹی کی ایکسپورٹس پہلی دفعہ 75 فیصد تک بڑھیں ،جب حکومت میں آئے توپاکستان کا 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ تھا.

ہم ملک کو مشکل حالات سےنکال رہے تھے کہ کورونا آگیا،ہم نے اپنے لوگوں اور معیشت کو کورونا سے بچایا،ہماری حکمت عملی کی دنیا مثال دیتی تھی،اب پتہ چلا ان کاتجربہ صرف کرپشن کیسز ختم کرنے میں ہے، مہنگائی کی صورتحال تشویشناک ہے،بیرون ملک پاکستانیوں نےریکارڈ پیسہ ملک میں بھیجا، ہم نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا جس سے پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دی،ان کے پاس کوئی پلان یا روڈ میپ نہیں.

اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں،مفرور باہر سے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے،ایک بیرونی سازش سے ہمیں ہٹایا گیا ،سازش میں یہاں کے میر صادق اور میر جعفر نے ساتھ دیا، اس ملک کے22 کروڑ عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا، کہا گیایہ وزیراعظم روس چلا گیا تھا، یہ ہمارا حکم نہیں مانتا تھااسے نکالو،روس سے30فیصدکم قیمت پرتیل خریدنےکیلئےبات چیت کررہےتھے،ہندوستان نے کل پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان نے کل پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے، ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا ہے، ہم بھی روس سے30فیصدکم قیمت پرتیل خریدنےکیلئےبات چیت کررہےتھے،موجودہ حکومت کی جرات نہیں کہ روس سےسستاتیل یا گندم خرید سکے، میں ملک کی بہتری کیلئے کوشش کر رہا تھا یہ باہر سے پتلے لے کر آ گئے،چوروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، یہ قوم کی توہین ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم ضمانت پر ہے،جن پر نیب کے کیسز ان چوروں کولایاگیا،اسلام آبادمارچ کرنےکافیصلہ کرلیاہے،صرف پی ٹی آئی ورکرزکونہیں،پوری قوم کودعوت دےرہاہوں۔25مئی کو انشاء اللہ لانگ مارچ ہوگا اور بچے، بوڑھے، خواتین سیاسی وسماجی حلقوں کے افراد اس میں شریک ہوں۔ہم کسی صورت ان چوروں کوتسلیم نہیں کریں گے.

سری نگر ہائی وے پر دوپہر 3 بجےآپ سے ملوں گا، ہمارامطالبہ ہےکہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کااعلان کریں،اداروں نےکہاہم نیوٹرل ہیں توپھرنیوٹرل رہیں،فوج نےکہاکہ ہم نیوٹرل ہیں توپھرنیوٹرل رہیں،پولیس، بیوروکریسی اورفوج سےکہتا ہوں ہم توڑ پھوڑ نہیں کریں گے۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق سب سے رائے لی،عمران خان لانگ مارچ سے متعلق اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے، لانگ مارچ پر بحث مکمل ہوچکی ،تفصیلات نیوز کانفرنس میں بتائی جائیں گی۔

اگر حکومت نے کوئی رکاوٹ ڈالی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے،پرامن لوگ ہیں ،احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے،پرامن مارچ ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے،صاف اورشفاف انتخابات ملک کی ضرورت ہے۔ہمارا ایک ہی مطالبہ ہےانتخابات کی تاریخ کا اعلان کیاجائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer