شہبازشریف کا ای سی ایل میں نام شامل کرنیکا اقدام چیلنج کرنیکا فیصلہ

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:شہبازشریف کاای سی ایل نام شامل کرنے کامعاملہ، شہبازشریف کاای سی ایل میں نام شامل کرنیکااقدام چیلنج کرنیکا فیصلہ، شہباز شریف نے نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے دائردرخواستیں واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔جسٹس علی باقر نجفی میاں شہباز شریف کی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست پر چوبیس مئی کو سماعت کریں گے۔

شہبازشریف نے متفرق درخواست امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڈ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا ہے۔ عدالت نے بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں، بلیک لسٹ کے معاملے پر دائر کی گئی مرکزی اور متفرق درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔ استدعا ہے کہ بیل لسٹ سے نام واپس لینے کی متفرق درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے آئندہ ہفتے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جائے گی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایاجائے گا۔ درخواست میں ایف آئی آر سمیت دیگرکو فریق بنایاجائے گا، شہبازشریف کی جانب سے اعظم نذیرتارڑ اور امجدپرویز درخواست دائرکریں گے۔