حکومت پنجاب کا اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو نوازنے کا اعلان

حکومت پنجاب کا اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو نوازنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: حکومت پنجاب کا اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو کیش پرائز زاور سرٹیفکیٹ سے نوازنے کا اعلان، سرکاری محکموں کو اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی لسٹیں 25 مئی تک جمع کرانے کے احکامات۔

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی اداروں کے سربراہان کو 25مئی تک قابل ملازمین کے نام ایس اینڈ جے اے ڈی کو بھجوانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کو 20ہزار روپے فی کس نقد انعام دیا جائے گا، گریڈ 5 سے10کے سرکاری ملازمین کو 35ہزار روپے فی کس نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ گریڈ11سے 16 تک کےاچھی کارکردگی دکھانےوالے سرکاری ملازمین کو فی کس 50ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:پنجاب کے 1500 بہترین اساتذہ کو سٹار ٹیچرایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ

وہ ملازمین جن کے خلاف محکمانہ انکوائریز موجود ہیں اورجو کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں وہ اس کے حقدار نہیں ہونگے،وہ ملازمین جو اس سے قبل بھی 2013سے تاحال مختلف اوقات میں کیش انعام اور سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں، ان کو بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔