قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کے لئے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے پانچ شخصیات سے رابطے

قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کے لئے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے پانچ شخصیات سے رابطے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے  غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے رابطے تیز کردئیے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے رابطے تیز کردیئے لیکن تاحال کوئی نام فائنل نہیں ہوسکا۔ پی سی بی نے سابق آسٹریلین آل رانڈر شین واٹسن سے ڈیل فائنل نہ ہونے کے بعد  متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق شین واٹسن کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے  ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا نام بھی زیر غور ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ گیری کرسٹن اور جسٹن لینگر سے بھی پی سی بی کی بات چیت ہوئی ہے جبکہ میتھیو ہیڈن اور فل سمنز سے بھی بورڈ کا رابطہ ہوا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے نام آئندہ چندروز میں فائنل کیا جائے گا ۔ حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے۔

 نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے آغاز  میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔