ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوٹے پھوٹے جھولوں والے پارکوں میں عید منانے والی خواتین کا رش

Lahore Public Parks, City42, Eid holidays,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: عید کے بعد گرمی کی شدت کے باوجود لاہور کے شہری عید منانے کے لئے پبلک پارکوں کا رخ کر رہے ہیں۔ سہولتوں سے محروم پارکوں میں ڈھنگ کے جھولے ہیں نہ سیر کے لئے آنے والوں کے بیٹھنے کے لئے مناسب بنچ ہی موجود ہیں۔ اس کے باوجود پارکوں میں ٖخواتین اور بچوں کا رش ہے۔ سب سے زیادہ رونق لاہور کے سب سے بڑے لارنس گارڈن میں ہے جہاں فیملیز  درختوں کی ٹھنڈی چھاؤں میں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ 

خواتین کا کہنا ہے کہ آج کل پارک ہی سب سے سستی تفریح ہیں۔ یہاں آ کر بچے بہل جاتے ہیں اور خرچہ بھی کچھ نہیں ہوتا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت کو شہریوں کی ضروریات کا خیال کرتے ہوئے پارکوں میں بچوں کے لئے بہتر جھولے اور بیٹھنے کے لئے بنچوں کا تو انتظام کر دینا چاہئے۔