ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور کے مرکز میں ایک اور گاؤں، سیوریج برباد، گلیاں گندگے سے بھرے تالاب بن گئیں

Lahore Mazang Wafaqi Colony, City42, WASA, Sewage system collapsed,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:   لاہور شہر کے بیچوں بیچ واقع مزنگ وفاقی کالونی  میں سیوریج سسٹم ناکارہ  ہو جانے کے سبب علاقے کے گٹر آئے روز  اُبلنے لگے،  سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع  ہونے سے  علاقہ کے مکینوں کو ناقابلِ بیان مشکلات کا سامنا ہے۔


گندا پانی جمع ہونے سے علاقے میں بدبو اور تعفن پھیلا رہتا ہے۔ آنے جانے میں دشواری ہوتی ہے اور  علاقے میں مچھروں ،مکھیوں کی افزائش سے بیماریاں بھی جنم لینے لگی ہیں۔ 


 علاقہ کے  مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات کا کسی سرکاری ادارہ کو کوئی احساس نہیں۔ شہریوں نے  واسا انتظامیہ کو بار بار درخواستیں دیں مگر شنوائی نہیں ہوئی۔ وفاقی کالونی مزنگ کے تاجر گلیوں اور سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت سے الگ پریشان ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ گندے پانی کی مصیبت کے سبب گاہک راستہ بدل لیتے ہیں اور ان کے کاروبار  بری طرح متاثر ہوتے  ہیں۔ 


علاقہ مکین اور تاجروں نے واسا حکام سے سیوریج سسٹم بحال کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔