فاطمہ سہیل کے حیران کن انکشافات

فاطمہ سہیل کے حیران کن انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رضا ) پنجاب وویمن پروٹیکشن بیورو کی چیر پرسن فاطمہ چدھڑ کی محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس، فاطمہ چدھڑ کا کہنا تھا کہ فاطمہ سہیل کا کیس اب پنجاب حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔

پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیر پرسن فاطمہ چدھڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاطمہ نے سارے مسجز دکھائے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فاطمہ سہیل نے اپنا گھر بچانے کے ہر ممکن کوشش کی ہے، اب فاطمہ کو انصاف دلانے کے ذمہ داری پنجاب حکومت کے سر ہے۔

فاطمہ سہیل نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے بیان دیا کہ محسن عباس نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر غلط بیان دیئے ہیں۔ محسن عباس مجھے اتنا مارتا تھا کہ مجھے اس سے خوف آتا تھا، محسن عباس سے گھر نہ توڑنے کی بہت منتیں کیں۔

فاطمہ سہیل کا مزید کہنا تھا کہ محسن عباس باتوں کو گھما رہے ہیں انہوں نے اپنی مری ہوئی بیٹی کو بھی نہیں چھوڑا۔