جعلسازی کی روک تھام کیلئے ایل ڈی اے کا احسن اقدام

جعلسازی کی روک تھام کیلئے ایل ڈی اے کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درنایاب ) ایل ڈی اے نے جعلسازی اور فراڈکی روک تھام کیلئے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کیلئے نادرا کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔

ایل ڈی اے کے دفتر میں پراپرٹی سے متعلقہ کاموں کیلئے آنیوالوں کی بائیومیٹرک تصدیق کیلئے ایل ڈی اے اور نادرا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔ ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم اور نادرا کے قائمقام ڈی جی پراجیکٹ وریام شفقت نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، ڈی جی نادرا پنجاب لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سہیل محمود بھی موجود تھے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ فراڈ اور جعلسازی کی روک تھام اور شہریوں کی جائیدادوں کا بہتر تحفظ ممکن ہوگا۔ وائس چئیرمین ایس ایم عمران کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ایل ڈی اے سمارٹ ورکنگ کیساتھ نئی سمت پر گامزن ہے۔ نادرا کے قائمقام ڈی جی پراجیکٹ وریام شفقت نے کہا کہ نادرا شہریوں کی جائیدادوں کی شفاف تصدیق کیلئے پرعزم ہے۔

ایل ڈی اے کو شہریوں کے شجرے اور خاندان کے ارکان کے ریکارڈتک رسائی ہوگی جبکہ فوت شدگان کی تصدیق بھی آن لائن کی جا سکے گی۔