ڈالر آؤٹ آف کنٹرول

ڈالر آؤٹ آف کنٹرول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) ڈالر کی قیمت میں روز بروز اضافہ جاری، آج بھی روپیہ دربدر ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 160 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی۔

ڈالر کی قیمت میں روز بروز اضافہ جاری ہے، کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 160 روپے 50 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے اضافے کے بعد 160 روپے 20 پیسے جبکہ قیمت فروخت 161 روپے 20 پیسے کی سطح پر دیکھی گئی۔