( سعدیہ خان ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ساری اپوزیشن کو جیل بھیج کر بھی عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو عمران خان کے لیے سیاست کرنا مشکل ہوجائےگا، ڈی چوک پر اپوزیشن احتجاج کے لیے عمران خان کے کنٹینر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا حمید لطیف ہسپتال میں داخل دوست کی عیادت کے بعد سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جیل بھیج کر عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے، اپوزیشن حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی، پارلیمنٹ کے اندر 50 فیصد ووٹ ہمارے بھی ہیں۔