’’وکالت عدالت اور ایوان تک‘‘

12:55 PM, 22 Jul, 2018

حرااعوان

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ریٹائرڈ فخر النساءکھوکھر کی کتاب ” وکالت ، عدالت اور ایوان تک “ کی تقریب رونمائی23 جولائی کو ہوگی، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار خصوصی شرکت کریں گے۔

سٹی 42 کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم ہال میں کتاب  ’’ وکالت ، عدالت اور ایوان تک‘‘ کی ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گےاور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی کارکنان نے اپنی ہی جماعت کو دھوکہ دے دیا 

 علاوہ ازیں ساڑھے چار بجے ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس ہائیکورٹ سمیت دیگر ججز بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں بار عہدیداروں سمیت وکلاء کی بڑی تعداد کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں