قومی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ فروری کے آخری ہفتے لاہور میں ہوگی

قومی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ فروری کے آخری ہفتے لاہور میں ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر مرزا:پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن نے نینشل جونیئر اور یوتھ گرلز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد کرانے کا اعلان کر دیا ہے چیمپئن شپ کے لیے تمام منسلک یونٹس کو تیاری کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ فروری کے آخری ہفتے لاہور میں منعقد کی جائے گی فیڈریشن کے سیکرٹری رشید ملک کے مطابق چیمپئن شپ کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے چیمپئن شپ میں 47 کے جی ، 52 کے جی ، 57 کے جی ، 63 کے جی ، 69 کے جی ، 75 کے جی ، 84 کے جی اور 84 کے جی پلس کی کیٹگری شامل ہیں جنوری 1995 کے بعد پیدا ہونے والی لڑکیاں چیمپئن شپ میں حصہ لے سکتی ہیں چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے پاکستان آرمی ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، پولیس ، ریلوے ، واپڈا ، چاروں صوبوں ، اسلام آباد ، آزاد جموں کشمیر ، اور گلگت بلتستان کے منسلک یونٹس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔