سندھ اور پنجاب میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ نون اور دیگر پارٹیوں کی خواتین مخصوص نشستوں پر کامیاب

Sindh, Punjab, Reserved seats for women and minorities, City42, Pakistan Peoples Party
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ کی  صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی کی فہرست جاری کردی۔
 مسلم لیگ ن کو پنجاب میں 36 خواتین مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں جبکہ پاکستان پیپلز  پارٹی کی تین خواتین پنجاب اسمبلی کی مخصوس نشستوں پر رکن منتخب ہو گئیں۔ 

پیپلزپارٹی کو پنجاب میں تین خواتین کی نشتیں دی گئیں۔ 

مسلم لیگ قاف کی  2 خواتین اور استحکام پاکستان پارٹی کی  ایک خاتون  پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر رکن بنی ہیں۔
مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی مخصوص نشستوں پر  پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پانچ امیدوار کامیاب قرار پائے۔ 
پی ٹی آئی  نے پارٹی کی حیثیت سے الیکشن مین حصہ نہیں لیا اس لئے اسے پنجاب اور سندھ  میں کوئی مخصوص نشست نہیں ملی۔