پنجاب یونیورسٹی:رات گئے 2 طلباء گروپوں میں تصادم، تین طالبعلم زخمی،ملوث طلباء کو معطل کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی:رات گئے 2 طلباء گروپوں میں تصادم، تین طالبعلم زخمی،ملوث طلباء کو معطل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین،عمران یونس)رات گئےپنجاب یونیورسٹی میں 2 طلباء گروپوں میں تصادم،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

جھگڑا اسلامی جمعیت طلبہ اور پشتون بلوچ گروپوں میں ہوا۔   تفصیلات کے مطابق رات گئے مسلم ٹاؤن پولیس کو 15پر لڑائی جھگڑے کی کال موصول ہوئی،ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن اور ایس ایچ او  نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچے۔
مسلم ٹاؤن پولیس نے نفری کے ہمراہ کریک ڈاؤن کیا،ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔لڑائی جھگڑے میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کیا گیا،ایس پی کے مطابق لڑائی جھگڑے میں ملوث باقی ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ،اقدام قتل،فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت،لڑائی جھگڑے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث 12 طلبہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جھگڑا بلوچ پشتون اور جمعیت کے کارکنان میں ہو ا،جھگڑے کا آغاز جینڈر سٹیڈیز سے ہوا،جھگڑے میں تین طلبہ زخمی ہوئےہیں۔