نئے سال سے قبل حکومت کا مزدوروں کیلئے تحفہ

22 Dec, 2021 | 12:16 PM

Arslan Sheikh

علی رامے: بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں غریب افراد کا جینا محال ہوگیا ہے۔ دالیں، سبزیاں اور اشیائے ضروریہ خریدنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے مہنگائی کی اس سونامی میں مزدور کی اجرت اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف کردی۔ نئےسال کے آغاز سےقبل  مزدور کی اجرت میں صرف 23روپےاضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے یکم جنوری 2022 سے نئے لیبرریٹس مقرر کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 23 روپے میں اضافے سے لاہور اور پنجاب میں مزدور کی روز کی اجرت 800روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

اسی طرح ڈرائیورز کی روزانہ کی اجرت میں 100روپے کا اضافے سے نئی اجرت 1100روپے مقرر کر دی گئی۔ مالی کی اجرت میں 50 روپے اضافے سے روزانہ کی اجرت 850روپے مقرر کی گئی ہے۔ 
اس سےقبل پنجاب حکومت نےمزدورکی اجرت 777روپےمقرر کی تھی۔ 

مزیدخبریں