فلمسٹار ریشم کا بڑی عید پر بڑا عزم

فلمسٹار ریشم کا بڑی عید پر بڑا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضا کھرل) فلمسٹار ریشم کا کہنا ہے کہ عید قربان، سنت ابراہیمی اور ہمارا مذہبی فریضہ ہے جس کیلئے اس سال بھی انہوں نے بڑھ چڑھ کر تیاری کی۔

عید جہاں مسرتوں کا تہوار ہے وہیں یہ اجتماعی بھلائی کے لیے کچھ کرنے کو بھی اکساتا ہے۔ فلمسٹار ریشم کہتی ہیں کہ اس سال بھی انہوں نے جانور قربان کر کے خدائے بزرگ و برتر کے حضور حقیر سا نذرانہ پیش کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس موقع پر رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہاں جمع ہوتی ہے اور یوں وہ سب مل کر پرانے دنوں کو یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار وہ اپنے گھر میں ذبح کیے جانے والے جانوروں کی کھالیں سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ کے لیے جمع کروائیں گی اور  مستقبل میں ڈیم کے لیے فنڈ ریزینگ بھی کریں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer