لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
کیپشن: City42 - Eid ul Adha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،نماز عید کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔

ملک بھر کی طرح لاہور کے مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے 2700 چھوٹے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا، مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔لاہور میں  نمازِعید الاضحٰی کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں سیکرٹری اوقاف سردار حمزہ،سٹیشن کمانڈر نیوی ایئرکموڈور ایس ایم شہزاد اور اے سی سٹی صفدر ورک سمیت شہریوں کی بڑی تعداد  نماز عید ادا کی، نماز عید سے فراغت کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا جو جمعہ تک جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جیلانی پارک اورچیف جسٹس ثاقب نثار نے گارڈن ٹاؤن میں نماز پڑھی جبکہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں نماز عید ادا کی۔