ایشئین گیمز؛ پاکستان کو کھیلے بغیر پہلی بڑی کامیابی مل گئی

Asian Games, Pakistan enters in Women cricket semi final, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عوامی جمہوریہ چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشیئن گیمز میں پاکستان ویمن ٹیم کا انڈونیشیا کے ساتھ میچ بارش کی نذر ہو گیا لیکن پاکستانی ٹیم کھیلے بغیر بھی بہتر رینکنگ پر بغیر کھیلے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشیائی گیمز میں آج (22 ستمبر) کو بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے مقابلے ہوں گے.

پہلا میچ ویمن ٹیبل ٹینس کا ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہو گا.

  کشتی رانی مقابلوں کا آغاز آٹھ بجے ہو گا. جن میں مزمل حسین سمیت پانچ ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوں گے.

روئنگ اور ٹیبل ٹینس کے میچز شیڈول ہیں.

جبکہ مسلسل دو میچ جیتنے والی مینز والی بال ٹیم کا جنوبی کوریا سے میچ ہو گا. یہ مقابلہ چار بجے شروع ہو گا.

قومی والی بال کھلاڑیوں نے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے.  ناقابل شکست والی بال کی ٹیم نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک پر نظریں جما لیں۔