ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا ؟ اہم خبر

 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا ؟ اہم خبر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات کی رپورٹ بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف کو پیش کردی گئی۔ 
 ورلڈکپ 2023 کون کھیلے گا اور کون گھر بیٹھے گا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کل سوا گیارہ بجےپریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔ ورلڈ کپ سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے انضمام الحق نے کپتان ،ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ میگاایونٹ کے لیے ٹیم کی تشکیل میں ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی رپورٹ کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعدانضمام الحق نے ذکا اشرف سے ملاقات کی۔ ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔دوسری جانب ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی رپورٹ بھی چیئرمین کوپیش کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کو ٹیم کی شکست کا سبب قرار دیا گیاہے۔ رپورٹ کےمطابق کھلاڑیوں کو مختلف لیگز میں کھیلنے کی اجازت دینابھی نقصان کا باعث بناہے۔