کرنسی سمگلنگ، ہنڈی مافیا پر کریک ڈاون، لاہور میں ایک گرفتار، کرنسی برآمد

FIA Lahore, Crunchy illegal business, Hundi mafia, City42, Wapda Town Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا زاہد اقبال: ایف آئی اے کے غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ اور ہنڈی کے غیر قانونی دھندے کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی آ گئی۔

ایف آئی اے لاہور سرکل نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون  کی ہدایت پر ملکی و غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت اور ہنڈی حوالے مافیا کے  واپڈا ٹاٶن لاہور  میں واقع اڈے پرریڈ کرکے ملکی کرنسی  مالیتی 17لاکھ 88ہزارروپےبرآمد کر لی۔
غیر قانونی کاروبار ہنڈی  حوالہ اور ملکی و غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت  میں ملوث ملزم عثمان بٹ کو گرفتار  کر لیا گیا۔
 ملزم عثمان بٹ سے ملکی کرنسی 17لاکھ 88ہزار  روپے پاکستانی برآمد ہوئی ہے۔
ملزم عثمان بٹ  ہنڈی حوالہ اور ملکی و غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت سے ملکی معیشت کو بھاری مالی نقصان پہنچا رہا تھا ۔  ملزم  عثمان بٹ کے دیگر ملوث ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحرک جاری ہے۔