بھارت کا شہریوں کو احتیاط کا مشورہ، کینیڈا نے سفری ایڈوائزری مسترد کردی  

بھارت کا شہریوں کو احتیاط کا مشورہ، کینیڈا نے سفری ایڈوائزری مسترد کردی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کینیڈا میں خالصتان تحریک کے سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی حکومت کی چال کا انکشاف ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، بھارت کی جانب سے کنیڈا میں مقیم بھارتیوں کیلئے سفری ایڈوائزری جاری  کی گئی جسے کینیڈین حکومت نے مسترد کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق سکھ رہنما  کے کینیڈا میں قتل ہونے کے بعد کینیڈین حکومت کی جانب بھارتی سفیر  اور بھارتی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو ملک سے بے دخل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈا میں مقیم بھارتی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی جسے کینیڈین حکومت نے مسترد کر دیا،کینیڈا کی پبلک سیفٹی منسٹری نے بھارت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا تمام لوگوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کینیڈا میں بڑھتی بھارت مخالف سرگرمیوں پر وہاں موجود بھارتیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈوائزری میں کینیڈا کا سفر کرنے والے بھارتیوں سے بھی وہاں محتاط رہنے کا کہا گیا۔

 بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت پر سفارت کاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اسی لیے بھارتی شہری کینیڈا کے مخصوص علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔