راولپنڈی میں دمدمہ مندر اور لال حویلی آج صبح خالی کروانے کا منصوبہ

Damdama Mandir and Lal Haveli Raja Bazar, Bohar Bazar, Rawalpindi, Evacuee Trust Properties Board Pakistan, City42, Operation cleanup
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: متروکہ وقف املاک بورڈ کی درخواست پر ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے مل کر آج جمعرات کے روز راولپنڈی کے راجا بازار اور بوہڑ بازار میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی مقبوضہ جائیدادیں خالی کروانے کے لئے گرینڈ آپریشن کرنے والے ہیں۔

جن جائیدادوں کو خالی کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ان میں دمدمہ مندر اور لال حویلی شامل ہیں۔ 

ایوکیو ٹرسٹ پراپرٹی کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھی گئی چٹھی میں  راجا  بازار اور بوہڑ بازار میں واقع پراپرٹی نمبر یو 1257 راجا بازار جسے دمدمہ مندر کے نام سے جانا جاتا  ہے اور ڈی 158 بوہڑ بازار راولپنڈی شامل ہیں۔

متروکہ وقف املاک نے ان دونوں املاک کو خالی کروانے کے  لئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنت اور پولیس سے فورس مانگ لی ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ سے بھی ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی کو قبضہ لینے کے لیے قانونی اور افرادی قوت مہیا کرنے کی درخواست کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لال حویلی اورر دمدمہ مندر خالی کروانے کے لئے گرینڈ آپریشن آج صبح علی الصبح شروع ہو گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ان دونوں املاک پر قابض افراد سے جگہ خالی کروانے کا مقدمہ کا فیصلہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حق میں آ چکا ہے تاہم شیخ رشید کے سیاسی حجم اور مندر کی 54 مرلہ جگہ پر قابض تاجروں کے بہت زیادہ اثر و رسوخ کی وجہ سے سابق سیاسی حکومت کے دور میں یہ جگہیں خالی کروانے کے لئے کارروائی نہیں کی جا سکی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ آج صبح دونوں جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کے متروکہ وقف املاک بورڈ کی تحویل میں دے دیا جائے گا اورر راولپنڈی میں قبضہ گیری کا ایک طویل باب آج بند ہو جائے گا۔