(کومل اسلم)لاہور شہر پر بادل مہربان، جلو سمیت کچھ علاقوں میں آج دوپہر کے اوقات میں بوندا باندی، کچھ علاقے تاحال بادلوں کی لپیٹ میں ہیں ہواؤں نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا، موجودہ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں بادل برسنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جلو میں بوند اباندی سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی موجودہ درجہ حرارت26 ریکارڈ کیا گیا، موسم کے بدلتے تیور سے ہر سو خوشی کا سماں ہے، کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔