ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہانوں جان نہیں دینا، وزیراعلیٰ کی سی سی پی او کو تھپکی، ویڈیو سامنے آگئی

CCPO Lahore meets CM Punjab
کیپشن: CCPO Lahore meets CM Punjab
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سی سی پی او لاہور  غلام محمود ڈوگر کی ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سی سی پی او لاہور  غلام محمود ڈوگر کی ملاقات کی ویڈیو مونس الہی نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  وزیراعلیٰ پنجاب سی سی پی او لاہور کو گلے لگارہے ہیں اور مخصوص پنجابی لہجے میں  شاباش دے رہے ہیں، ایدھر آو جی !۔۔جپھا مارو، ویلڈن شاباش،اسیں تہانوں جان نہیں دینا۔  

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ہماری اجازت کے بغیر تبادلہ نہیں کر سکتا۔ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، سی سی پی او کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلےکی مجازہے، سی سی پی او لاہور کو ہٹانے یا لگانے کا اختیار میرا ہے، وفاقی حکومت کے ہرغیرقانونی اقدام پربھرپوراحتجاج کرتےہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا مگر   وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا اس معاملے پر پنجاب اور وفاق میں ٹھن گئی ۔