ویب ڈیسک:کوہاٹ کے نزدیک ٹل بلاک میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔پی پی ایل کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹل بلاک میں ایک اور تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے کنویں سے8.3ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور34بیرل خام تیل یومیہ حاصل ہوگا،نئی دریافت پی پی ایل،اوجی ڈی سی ایل،پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کی مشترکہ ملکیت ہے، تیل وگیس کی دریافت سے پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔