لاہور نئے پارکس سے محروم ہوگیا

Lahore Parks
کیپشن: Lahore Parks
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور میں بڑھتی آبادی کے باوجود گزشتہ دس سال میں کوئی ایک بھی نیا پارک نہ بنایا جاسکا، پی ایچ اے نے نئے پارک کو سرکاری زمین کی فراہمی اور فنڈز کی دستابی سے مشروط کردیا۔

صوبائی درالحکومت لاہور نئے پارکس سے محروم ہوگیا، پی ایچ اے کی جانب سے شاہدرہ میں نیا چلڈرن پارک بنانے کا دعوٰی بھی محض وعدوں سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ شہر میں پارکس کے لئے اراضی کی تلاش جاری ہے،شاہدرہ چلڈرن پارک بجٹ میں شامل ہے، جلد موقع پر کام ہوگا۔

 ڈی جی ذیشان جاوید نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ساتھ دے تو دس کنال پر بہترین پارک بناسکتے ہیں، لاہور کو بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نئے پارکس کی اشد ضرورت ہے، لاہوریوں کے لئے فیملی اور چلڈرن پارکس تجویز کرنے کا پلان پائپ لائن میں ہے، شہر میں پارکس کی زبوں حالی کا بھی نوٹس لیا