(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کے خلاف عمران خان اور فواد چودھری کی درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے کی, عمران خان اور فواد چودھری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان اور فواد چودھری کی جانب سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ توہین عدالت کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل کرتے ہوئے کہا کہ شوکاز نوٹس کے معاملے پر لارجر بینچ سماعت کرےگا اور درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جسے پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا۔