ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں روٹی 20روپے اور نان 30 روپے کا ملے گا

Roti, Naan Prices
کیپشن: Roti, Naan Prices
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آٹا مہنگا ہونے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان  کر دیا ہے، اعلان کے مطابق روٹی 20 اور نان 30روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ قیمتوں کا اطلاق اتوار سے ہو گا ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے اور آٹے کی قلت کے باعث نان بائی ایسوسی ایشن  نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سرکاری آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 315 روپے مہنگا ہو گیا ہے، قیمت میں اضافے کے بعد  20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے مقرر کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہو گا۔