ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی، جس کے بعد عدالت نے درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ اسحاق ڈارکی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل سلمان بٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔دوران سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کر دی۔ عدالت نے درخواست خارج ہونے سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے.

خیال رہے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جولائی میں برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق کی تھی تاہم بعد ازاں انھوں نے لندن میں قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔