سی سی پی او لاہور کے تبادلے کا معاملہ، وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی

Chaudhry Pervaiz Elahi
کیپشن: Chaudhry Pervaiz Elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سی سی پی او  لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر وفاقی حکومت سے احتجاج کیا ہے اور سی سی پی اوغلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنےسے روک دیا ۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، سی سی پی او کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلےکی مجازہے، سی سی پی او لاہور کو ہٹانے یا لگانے کا اختیار میرا ہے، وفاقی حکومت کے ہرغیرقانونی اقدام پربھرپوراحتجاج کرتےہیں۔

دوسری جانب وزیرِداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے اگلے حکم تک غلام محمود ڈوگر فرائض انجام دیتے رہیں گے اور وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔