ویب ڈیسک: پنجاب میں آٹے کے 10 اور 20 کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے فلور مل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بات چیت کرکے قیمت میں کمی پر قائل کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1295 روپے جب کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے فلور ملوں کا ڈیلی کوٹہ تقریباً 2 ہزار میٹرک ٹن بڑھانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کوروزانہ 18 ہزار600 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔