(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، سوشل میڈیا پر ان کو اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے،عائزہ خان کی ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کو منفرد انداز میں سٹیپس ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،مداحوں نے ان کے اس انداز کو بھی خوب پسند کیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں، بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی آواز میں گایا گیا سریلا گیت "میرے ہاتھوں میں" آنجہانی سری دیوی کی سپر ہٹ فلم چاندنی کا ہے جس پر عائزہ نے رقص کیا، اداکارہ نے اس گانے پر اپنے ڈانس سٹیپس سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکارہ عائزہ خان کا بالی ووڈ گانے پر سٹیپ ڈانس؛ ویڈیو وائرل
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ اس ویڈیو میں عائزہ کو اسی انداز میں سٹیپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جیسا کہ آنجہانی سری دیوی نے کیے تھے،ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عائزہ نے مداحوں سے پوچھا کہ گیتی کی شادی آنے والی ہے، کیا آپ تیار ہیں؟
واضح رہے کہ عائزہ خان کےویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ سے زائدفالوورز ہوگئے ہیں،اداکارہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بھی بن گئیں۔