سٹی 42: آئی جی پنجاب نے5ڈی پی اوزکے تبادلے کردیئے,ڈی پی او سرفرازورک کوجھنگ سےسی پی اورپورٹ کرنےکاحکم دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے5ڈی پی اوزکے تبادلے کردیئے گئے، ڈی پی او سرفرازورک کوجھنگ سےسی پی اورپورٹ کرنےکاحکم، ایس ایس پی حسن اسدعلوی کوڈی پی اوجھنگ ،فیصل شہزادکوڈی پی اواوکاڑہ سےسی پی اورپورٹ کرنےکاحکم دیدیا گیا، فیصل گلزارکوراجن پورسےڈی پی اواوکاڑہ اور محمدافضل کوڈی پی اوراجن پورتعینات کردیاگیا ہے
دوسری جانب نامناسب رویہ پر پولیس افسران کوفیلڈ پوسٹنگ سےہٹانےکافیصلہ، آئی جی پنجاب کابدتمیز،کرپٹ افسران،اہلکاروں کو ہٹانےکیلئےسٹنگ آپریشنرکاحکم اورآئی جی پنجاب کی جانب سے اعلیٰ افسران کو بدتمیز،کرپٹ افسران،ملازمین کےتعین کیلئےدوروں ،مسائل جان بوجھ کرحل نہ کرنیوالےافسران،اہلکاروں کےتعین کاحکم دیا گیا ہے۔
آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنردورےکرکےمسائل حل کروائیں، اچانک تھانوں کادورہ کرکےرپورٹ بھجوائیں،آئی جی راؤسردارعلی کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں میں کھلی کچہری لگاکررویوں کی رپورٹ کریں۔