ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کی اسنو موٹر سائیکل پر بیٹھے تصویر وائرل

 snow-bike
کیپشن: snow-bike
سورس: Tweeter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ’ اسنو موٹر سائیکل‘ پر بیٹھے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ گلگت بلتستان کے دوران  سیاچن گلیشیئر کے علاقے میں پاکستان کی مسلح افواج کے نقل و حمل اور دفاعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی اسنو موٹر سائیکل کا معائنہ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی، تصویر میں شیخ رشید کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر کے کیپشن میں ’ پاک آرمی زندہ باد‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر اس وقت شیخ رشید کو 55لاکھ اور 20 ہزار سے زائد لوگ فالو کررہے ہیں جبکہ ان کے اکاؤنٹس سے ایک لاکھ 12ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے جا چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer