بجلی صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

NEPRA
کیپشن: NEPRA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : نیپرا کو سنٹرل پاور پرچیزنگ  ایجنسی کی جانب سے  بجلی مہنگی کرنے کی درخواست موصل۔ بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نیپرا کو سنٹرل پاور پرچیزنگ  ایجنسی کی جانب سے  ایک ماہ کیلئے 2روپے7پیسے مہنگی کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے  نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے۔

سی پی پی اے  کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ  ایجنسی کی جانب سے موصول  درخواست پر30 ستمبرکوسماعت ہو گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔واضح رہے  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔