ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تم جیو ہزاروں سال، بلاول بھٹو کتنے برس کے ہوگئے؟

Chairman pakistan peoples party
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیپلز پارٹی کابطور سیاسی جماعت اپنے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو سے بلاول بھٹو  زرداری تک کاسفر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 

پاکستانی سیاست کے اہم خانوادے کے جوان سالہ سپوت بلاول بھٹوزرداری 33 برس کے ہوگئے۔ بلاول بھٹواکیس ستمبر 1988 کو کراچی میں پیداہوئے۔ والدہ اورسابق وزیراعظم بےنظیربھٹونے بلاول کا نام دسویں صدی کے معروف صوفی بزرگ مخدوم بلال کے نام پررکھا، بلاول بھٹونے ابتدائی تعلیم کراچی اور دبئی میں حاصل کی۔
2007 میں بلاول بھٹو نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کارخ کیا، جہاں جدید تاریخ اورسیاست کی ڈگری حاصل کرکے 2010 میں وطن واپس لوٹے۔ اس دوران 2007 میں بینظیربھٹو کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو کو والدہ کی وصیت پر پارٹی کا چیئرمین بھی بنایا گیا تھا۔ تاہم عملی سیاست کاآغاز 18 اکتوبر 2014 میں شہر قائد ہی سے کیا۔


بلاول بھٹونے 2018کے انتخابات میں جیت کر کم عمرترین پارلیمنٹرین کااعزاز بھی اپنے نام کیا۔ سیاست میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی بلاول نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا۔ ملک بھرکے دوروں سمیت گلگت اور کشمیر کے الیکشن میں بھی زبردست پزیرائی حاصل کی۔ بلاول کی سالگرہ کے سلسلے میں آج ملک کے مختلف حصوں میں پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے، جہاں سالگرہ کےکیک کاٹے جائیں گے۔