سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے عہدے پر تعینات

سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے عہدے پر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ و سیشن جج ریٹائرڈ بہادر علی خان نے ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے عہدے کا چارج لے لیا، نئے ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی بہادر علی خان کہتے ہیں کہ ضلعی عدالتوں کے ججز کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف علی سمیت دیگر افسران نے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی بہادر علی خان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر چویدری محمد سلیم سمیت دیگر افسران بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔ بہادر علی خان کی ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعیناتی کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

نئے ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی بہادر علی خان کا کہنا ہے کہ ضلعی عدالتوں کے ججز کے تربیتی طریقہ کار کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ جوڈیشل افسروں کی ذہنی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد بہادر علی خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ بہادر علی خان یکم ستمبر کو  رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ بہادر علی خان کا شمار انتہائی محنتی اور ذہین ججز میں کیا جاتا ہے۔