( سعید احمد سعید ) سگنلز اور شاہراہوں سے خواجہ سراء کی پکڑ دھکر کا معاملہ، خواجہ سراؤں کا پریس کلب کے باہر پنجاب پولیس کے خلاف احتجاج، پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، خواجہ سرا کہتے ہیں حکومت ہمیں نوکریاں دے یا پھر پکڑدھکر بند کرے۔
سگنلز اور شاہراہوں سے پکڑ دھکر کے خلاف خواجہ سراؤں کا پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کیا، خواجہ سراء نے پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجا پریس کلب سے چیئرنگ کراس تک پیدل مارچ کیا۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ سگنلز اور شاہراہوں سے پنجاب پولیس بلا وجہ پکڑ دھکر کر رہی ہے۔
مظاہرے میں شریک دیگر خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ روزگار کی خاطر سڑکوں پر بھیک مانگنے آتے ہیں، خواجہ سراؤں کو پکڑ کر جیل میں بند کیا جاتا ہے اور تشدد بھی کیا جاتا ہے۔ حکومت ہمیں روزگار دے تو سڑکوں پر کبھی نہ آئیں، نہیں تو ہماری کمیونٹی کو تنگ نہ کیا جائے۔
خواجہ سراؤں نے کلب سے چیرنگ کراس پر طالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں جینے دیا جائے۔ پنجاب پولیس ٹریفک سنگلز پر کمیونٹی کے لوگوں کی گرفتاری فورا بند کرے۔