ٹکٹیں ناپید, سعودی ائیرلائینز دفاتر کے باہر مسافر ذلیل و خوار

 ٹکٹیں ناپید, سعودی ائیرلائینز دفاتر کے باہر مسافر ذلیل و خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: سعودی عرب کی جانب سے اقامہ ہولڈرز کو ملک میں واپسی کی اجازت، سعودی ائیرلائینز دفاتر کے باہر مسافروں کا شدید رش، دور دراز کے شہروں سے آئے مسافر ٹکٹوں کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور، ٹکٹوں کی عدم فراہمی پر مسافروں کا سعودی ائیر لائن کےدفتر کے سامنے شدید احتجاج۔ 

 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اقامہ ہولڈرز کو ملک میں واپسی کی اجازت تو مل گئی مگر پاکستانیوں کے لیے مشکلات میں کمی نہ آ سکی، پی آئی اے سمیت سعودی ائیرلائینز دفاتر کے باہر ٹکٹوں کے حصول کے لیے رش، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، قصور، گجرات، اوکاڑہ، سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں سے آئے مسافروں نے سعودی ائیر کےدفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ پانچ دن سے چکر لگا رھے ہیں، کوئی ٹکٹ نہیں مل رھا، جن کے پاس پہلے سے ٹکٹ موجود ہیں ان کو ری شیڈول نہیں کیا جا رہا، ویزت کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

 

مسافرں کا کہنا تھا کہ ایک طرف ویزے کی مدت ختم ہو رہی ہے دوسری طرف مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ، دمام، ریاض، قسیم، تبوک، طائف کی ٹکٹوں کے حصول میں دشواری ہے، من پسند اور سفارشی لوگوں کو ٹکٹیں دی جا رہی ہے۔  باقی مسافر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے کوئی معلوماتی ڈیسک بھی قائم نہیں کیا گیا، حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

Shazia Bashir

Content Writer