نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں:یاسمین راشد

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں:یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)سابق وزیر نواز شریف کی تقریر پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں میڈیکل بورڈ کو بیوقوف نہیں بنایا گیا ۔ دس دفعہ اس معاملہ پر وضاحت دے چکی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےسابق وزیر نواز شریف کی تقریر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں، یاسمین راشد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں میڈیکل بورڈ کو بیوقوف نہیں بنایا گیا ۔ دس دفعہ اس معاملہ پر وضاحت دے چکی ہوں۔

انہوں نے نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ دیا،صوبائی وزیر صحت کا مزید کہناتھا کہ اگر نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں،ان کا کہناتھا کہ ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہر انسان نے بوڑھا ہونا ہے. اپنے بزرگوں کا آخری عمر میں بہت زیادہ خیال رکھنا چاہیے.بڑھاپےکےساتھ انسان کو بھولنے کی عادت بھی پڑ جاتی ہے۔

الزائمر بھی اب پاکستان ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،مریضوں پر توجہ دی جائے تو ان کی بہت مدد ہوسکتی ہے.الزائمر بارے آگاہی بہت ضروری ہے.معاشرے کے اندر پڑھے لکھے افراد کی تعداد بہت کم ہے جو الزائمر کا شکار ہوں۔

دوسری جانب عوامی امنگوں کی ترجمان تقریر کرنے پر نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی،قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،جس کے متن میں کہا گیا کہ  ایوان تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کو عوامی امنگوں کی ترجمان تقریر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

میاں نوازشریف نے اپنی تقریر میں پاکستان کے ہر طبقے کی ترجمانی کی ہے۔نوازشریف نے پاکستانی قوم کو جعلی حکومت کا اصل چہرہ قوم کو دیکھایا ہے۔ مایوسی،غربت،افلاس اور بیروزگاری کی مبتلا قوم کےلئے نوازشریف کی تقریر امید کی کرن کا درجہ رکھتی ہے۔ میاں نواز شریف نے واضع کردہ ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل ایک شفاف جمہوری حکومت سے ہی وابستہ ہے۔ دھندلی زدہ حکومت کبھی بھی عوامی حکومت کا درجہ اختیار نہیں کر سکتی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer