جعلی کاسمیٹکس تیار کرنیوالوں پر اب بھاری جرمانے بھی ہونگے

جعلی کاسمیٹکس تیار کرنیوالوں پر اب بھاری جرمانے بھی ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: جلد  کے لئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں پر اب بھاری جرمانے بھی ہوں گے ۔صوبائی حکومت کے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ میں جرمانے بڑھا دیئے گئے۔


 وزیر اعلی پنجاب نے چند دن قبل جلعی کاسمیٹیکس بنانے والے کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لانے کے حوالے سے ایکٹ میں ترامیم کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اب ترمیم کیے ڈرگ ایکٹ 1976 کے مطابق کاسمیٹکس میں خلاف قانون اقدام کرنے والوں پر جرمانے ہوں گے ۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق جلعی کاسمیٹیکس بنانے والوں پر 50ہزار روپے سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔دو نمبر برینڈ کی بنائی جانے والی کاسمیٹیکس پر 10 ہزار سے 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ۔غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے والوں پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ۔ملاوٹ والی کاسمیٹیکس پر بھی50 ہزار سے 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ۔

ایکساپئر ہونے والی کاسمیٹکس پر 10 ہزار سے 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاسکے گا۔کوئی کاسمیٹکس اگر جلد کی بیماری کا سبب بنی تو پھر 10 ہزار سے 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ۔لائنسنس نہ ہونے والی کاسمیٹکس ایجنسی پر 10 ہزار سے 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ۔حکام کے مطابق ایکٹ کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی۔

اور کینسر، الرجی، جلدی امراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer