سٹی 42: اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گار رہی ہیں،ان کی خوبصورت اور مسحور کن آواز کو سبھی صارفین نے پسند کیا ہے۔ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے پالتو کتے کو نیا پارٹنر قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے بالی ووڈ کا ایک گانا گاتے ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے میوزک کی ایک صنف ’کروکے‘ سے مداحوں کو مطلع کیا۔
View this post on Instagram
کروکے میوزک کی وہ صنف ہے جس میں پہلے سے ریکارڈ شدہ گانے کو بیک گراؤنڈ میں لگا کر ساتھ گایا جائے۔ہانیہ عامر بھی اپنی ویڈیو میں یہی کرتی دکھائی دے رہی ہیں، انہیں ویڈیو میں اپنے پالتو کتے کے ساتھ بھارتی گلوکار پراتیک کہد کا گانا ’کھو گئے ہم کہاں‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’کاروکے میرے نئے کاروکے پارٹنر کے ساتھ۔‘