(عرفان ملک) زیادتی جیسے گھناؤنے واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے جس نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا، زیادتی کاایک اور واقعہ مانگا منڈی میں پیش آیا جہاں خاتون سے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی، متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں زیادتی کے واقعات کی شرح ایک خاص رفتار کے ساتھ بڑھ رہی ہے، حکومت کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لانے کے دعوے توکئے جاتے مگر ایک دو ہفتے بعد معاملہ سے ہاتھ کھینچ لیا جاتا ہے، جس سے معاشرے میں جنسی دندروں کو مزید تقویت ملتی اور پھر ایک حوا کی بیٹی ان کے ہوس کا نشانہ بن جاتی ہے، ایک ایسا ہی واقعہ مانگا منڈی میں پیش آیا، انسانی روپ میں چھپے بھیڑیوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، خاتون کے ساتھ 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔
وقوعہ کے بعد متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لئےہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون کا کہناتھا کہ ظفر اقبال، راشد علی، خالدمحمود، ناظم اور فیض احمد نے زیادتی کی، پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہناتھا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے ملت پارک میں اسلحہ کے روز پر تین جنسی دندروں نے17 سالہ لڑکی کا اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا تھا،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم محمدعلی نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کراسلحہ کے زور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب گریٹر اقبال پارک میں 14 سالہ لڑکی سےمبینہ زیادتی کی گئی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر ملزم کو گرفتارکرلیا، پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم ورغلا کر لڑکی کو گریٹر اقبال پارک لایا اور زیادتی کی، زیادتی کے بعد ملزم لڑکی کو لے کر لاری اڈا پناہ گاہ آیا،شک پر انتظامیہ نےلڑکی سے پوچھا تو سچ بتا دیا، پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار کرکےتحقیقات شروع کردیں،ملزم بلال لڑکی کامحلہ دارہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔