( علی ساہی ) پنجاب بھر کے تھانوں کے حوالات میں حبس بے جا اور تشدد روکنے کیلئے لگائے گئے 142 کیمرے خراب نکلے، ڈی آئی جی آئی ٹی نے ایک بار پھر کیمرے ٹھیک کروانے کیلئے مراسلہ سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب بھر کو بھجوادیا ہے۔
آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کے حکم کے باوجود مانیٹرنگ کا سسٹم بہتر بنانے کیلئے پنجاب کے تھانوں میں نصب کیمرے ٹھیک نہیں ہوسکے، تھانوں کے 20 فیصد حوالات میں کیمرے بند ہیں جو کہ ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کے مانیٹرنگ سیل کی کارکردگی پر سوالیہ ہے۔ 142 تھانوں کے حوالات میں سے لاہور کے 14، فیصل آباد کے 7 اور ملتان کے 9 سمیت دیگر تھانے شامل ہیں جہاں کیمرے بند پڑے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے پولیس حراست میں تشدد روکنے کیلئے کیمرے لگوائے تھے۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے تمام کیمرے آپریشنل کرنے کا مراسلہ ارسال کردیا ہے تاکہ مانیٹرنگ کا سسٹم بہتر بنایا جاسکے۔