(مظہر عباس) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمت کے دوران پرائیویٹ فلم بنانے پر سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔
ملازمت سرکاری جبکہ کام پرائیویٹ، سیف سٹی اتھارٹی کے سی او او اکبر ناصر خاں نے سرکاری ملازمت کے دوران پرائیویٹ پروڈکشن میں اپنی فلم بنانا شروع کر رکھی ہے، سول سروسز رولز کے مطابق سرکاری افسر کا تمام وقت حکومت کی صوابدید پر ہوتا ہے، تاہم سی او او اکبر ناصر کی سیف سٹی اتھارٹی میں عدم دلچسپی اور پرائیویٹ پروڈکشن میں فلم بنانے پر زیادہ توجہ تھی، جس پر حکومت نے انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
سرکاری عہدے کے ساتھ پرائیویٹ فلم کی پروڈکشن سروس رولز کی خلاف ورزی ہے جس سے سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی متاثر ہو رہی تھی۔